the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
* 550؍سے زائدبے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر غم وغصہ کا اظہار * اسرائیلی اور امریکی پرچم اورپتلہٰ نذرآتش * سینکڑوں شریک
تانڈور22َ۔ جولائی (عقیل احمد ) آج یہاں سینکڑوں مسلم روزہ داروں اور سیکولر ذہن برادران وطن نے ارضِ مقدس فلسطین کے غزہ میں اسرائیلی جارحیت550 ؍سے سے زیادہ معصوموں کی شہادت اورصہیونی ریاست اسرائیل کی اس یکطرفہ خونی کاروائی پر عالمی برادری کی بے حس خاموشی کے خلاف مسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈورکی قیادت میں زبردست کُل جماعتی احتجاج منظم کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا جس میں مذہبی ، سیاسی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی بعد نماز ظہرریلوے اسٹیشن چوراہا سے ایک احتجاجی ریالی منظم کی گئی احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر تھامے ہوئے تھے جن پرخون میں لت پت غزہ کے معصوم بچوں اورخواتین کی تصاویر اور نعرے درج تھے اوراس ریالی میں چند معصوم بچے جو اپنے جسم پر زخمی ہونے کے نشانات بنائے ہوئے تھے جنہیں کندھوں پر اٹھایا گیا تھا سب کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے تھے یہ ریالی براہ شانت محل چوراہا، ونائک چوک اندرا چوک پہنچی جہاں پر زبردست احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہوکا علامتی پتلہٰ اسرائیلی اور امریکی پرچم نذر آتش کئے گئے اس احتجاج کے دؤران مصروف اندرا چوک پرٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا۔ اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن تانڈور محمد خورشید حسین ،صدر کل ہند مجلس اتحا د ا لمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری،ٹی آر ایس قائد عبدالرؤف،سید کمال اطہرجنرل سیکریٹری مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن، سراج صمدانی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، محمد خواجہ ( پاشاہ بھائی ) ناظم جماعت



اسلامی ہند ضلع رنگاریڈی،محمد یوسف خان صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی ،صدر ٹان کانگریس ایم اے نعیم افو، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایوب خان ،سی پی آئی قائد جناردھن ریڈی ، کے این پی ایس قائد چندرنااور دیگر نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی پیمانے پر اپنی آواز بلند اور اسرائیل کی مذمت کرے اپنے خطاب میں ان قائدین نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند پر تنقید کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے سے اعتراض کر رہی ہے جو کہ ملک کی خارجہ پالیسی کی سخت خلاف ورزی ہے کیونکہ فلسطین سے ہمارے تعلقات برسوں قدیم ہیں ٹی آر ایس قائد عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمان عید کے لئے نئے نئے کپڑوں کی خریدی میں مصروف ہیں جبکہ فلسطینی کفن کے کپڑوں کی خریدی کر رہے ہیں سی پی آئی قائد جناردھن ریڈی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسرائیل کی پشت پناہی میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ یو این او کو ایک بے دقعت ادارہ بناکر رکھ دیا گیا ہے اس احتجاجی ریلی میں نائب صدور مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد زین الدین ، عبدالرحمن مجاہدی ، خازن محمد مکرم ،نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی ، صدر المومن ٹرسٹ و رکن بلدیہ مختار ناز ،مجلسی بلدی فلور لیڈر محمد آصف ، مفتی محمد حسین ، ٹی آر ایس ارکان بلدیہ عبدالرزاق ، عبدالقو ی، مجلسی ارکان بلدیہ فصیح الدین ، اروند کمار، بھیم سنگھ راتھوڑ، مجلسی قائدین بی آر محمد یونس ، پاشاہ قریشی ، فاروق قریشی ،خلیل اللہ شریف ، رفیق جگرکے علاوہ دیگر شریک تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.